خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

پشاور(ملت آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں فائرنگ کے واقعے کے تین افغان سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو افغان باشندے ہیں اور پشاور میں رہائش پذیر تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز، حیات اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور موٹرسائیکل میں بھی دھماکا خیز مواد نصب تھا