خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی حکومت کی اقوام متحدہ سے مالی تعاون کی اپیل

پشاور(ملت آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مالی اور فنی تعاون کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر عارف یوسف کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں سینی ٹینئل ڈویلپمنٹ یونٹ کے حکام اور اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب میں عارف یوسف نے کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے حصول میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت غربت کا خاتمہ، معیاری تعلیم، صنفی مساوات، پینے کا صاف پانی سمیت 17 بین الاقوامی مقاصد پر کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بین الاقوامی مقاصد کے حصول کے لئے پی اینڈ ڈی میں الگ یونٹ بنایا ہے۔ عالمی اداروں کی مالی اور فنی امداد کے بغیر ترقی کے مقاصد کا حصول مشکل ہے۔بین الاقوامی ادارے صوبائی حکومت سے تعاون کریں۔