خبرنامہ خیبر پختونخوا

امپائرکی انگلی والےکرتوتوں سےواقف ہے:امجد خان

مردان:( اے پی پی )جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا امجد خان اور صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ کنٹینرز پر بیٹھ کر اور امپائر کی انگلی اٹھنے والوں کے کرتوتوں سے عوام بخوبی واقف ہے ‘دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع مردان کے زیر اہتمام ا فضلاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘کانفرنس سے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الرحمن حقانی ، ضلعی امیر مو لا نا قا سم ، جنر ل سیکر ٹر ی مو لا نا امانت شاہ حقا نی ،مو لا نا شجا ع الملک ،مو لا نا شجا ع الملک ، حافظ اختر علی ،مو لا نا قیصر الدین نے خطا ب کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بے حیائی کو فروغ دے رہی ہے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قوتوں کی جدوجہد کی بدولت یہودی لابی کے عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہے اور ان کی ملکی سیاست پر گہری نظر ہے۔