خبرنامہ خیبر پختونخوا

انجینئرامیرمقام کی ڈوگدرہ میں دھماکےکی شدید مذمت

پشاور: ( اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے دیربالاکے علاقے ڈوگدرہ میں دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ہمدردی کااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔