خبرنامہ خیبر پختونخوا

اوگی،بٹگرام شاہراہ پر تراوڑہ کے قریب سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوارجاں بحق

اوگی۔:(اے پی پی) بٹگرام شاہراہ پر تراوڑہ کے قریب سو زوکی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ ذکریا نامی شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ان کا بھتیجا عزیزآباد کا رہائشی عبدالوہاب موٹر سائیکل پر بٹگرام جا رہا تھا کہ تراوڑہ کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی نمبر 1265 جسے ڈرائیور کاشمین چلا رہا تھا نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عبدالوہاب شدید زخمی ہو گیا۔ جسے موقع پر موجودلوگ ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیاجبکہ سوزوکی ڈرائیو ر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔