خبرنامہ خیبر پختونخوا

اوگی میں نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

مانسہرہ:(اے پی پی) پولیس نے اوگی بازارمیں نالہ سروڑ پل کے قریب نوجوان کی نعش برآمدکی ہے ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے اوگی بازارمیں نالہ سروڑ پل کے قریب نوجوان کی نعش کی اطلاع ایس ایچ او اوگی عامر خان کو دی جو بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورنعش کو قبضہ میں لیکر سول ہسپتال اوگی پہنچایا۔ مقامی افراد نے نعش کی شناخت طارق ولد الحکیم ساکنہ میرا خورد کے نام سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص نشے کا عادی ہے اور اکثر گھر سے باہر رہتا تھا۔اوگی پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔