خبرنامہ خیبر پختونخوا

اپردیر، سی ٹی ڈی کی کاروائی ، دہشت گرد گرفتار

اپردیر (آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے اپر دیر میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردکو گرفتارکرلیاگیا۔ دہشت گرد مسجد پر حملے میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کے مطابق کارروائی اپر دیر میں کی گئی جہاں سے دہشت گرد محمد زاہد کو گرفتارکیاگیا۔ زاہد 2009 میں جامع مسجد پر حملے میں ملوث تھاجس میں 33 نمازی شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ ملزم سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔