خبرنامہ خیبر پختونخوا

اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل

نوشہرہ:(ملت آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں کچھ دیر میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطےمیں ہوگی۔

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے بیٹے حامد الحق پڑھائیں گے۔

مولانا کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین شریک ہیں۔

اس موقع پران کی رہائش گاہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اندر جانے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں ہے۔