خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد:گاڑی کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد:(آئی این پی) ٹھنڈیانی کے مقام پر وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی کے مقام پر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی خاندان سے ہے، جو عید کی چھٹیاں منانے ایبٹ آباد گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں آبائی علاقے میں ان کی تدفین کی جائے گی۔