خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد: قتل کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پربری

ایبٹ آباد :(اے پی پی) ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد نے قتل کے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے۔ خوش نیاز بیوہ محمد بشیر نے اپنے خاوند کے قتل کی دعویداری ملزم عبدالقدیر پر کی تھی۔ تھانہ میرپور میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ میرپور پولیس نے ملزم کو بعد ازاں گرفتار کیا، ملزم کا کیس ایڈیشنل سیشن جج III کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ ملزم کے جانب سے محمد شعیب ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ بدھ کے روز عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔