خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا، پرویز خٹک

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا‘ مجھے صورتحال کا علم نہیں تھا بچوں سے معذرت بھی کی ہے انتظامیہ کو نوٹس دیا ہے‘ امیر مقام کو جو کہنا ہے کہتے پھریں مجھے اپنے اختیارات کا پتہ ہے۔ پیر کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا مجھے صورتحال کا علم نہیں تھا۔ بچوں سے معذرت بھی کی۔ گراؤنڈ میں بچوں کو دیکھ کر دل خفا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو نوٹس دیا ہے بیوروکریسی بادشاہ لوگ ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں بین الصوبائی رابطے کے مشیر عبدالحق کوہستان اور گلگت جارہے تھے۔ امیر مقام کو جو کہنا ہے کہتے پھریں مجھے اپنے اختیارات کا پتہ ہے۔