خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش سےسیلابی صورتحال

ایبٹ آباد:(آئی این پی) شہر اور گردو نواح میں کئی گھنٹے موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ درجنوں مکانات کی دیواریں گرگئیں جبکہ ایک مکان کی چھت گرنے سے2بچے جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔ ایبٹ آباد میں تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی ریلہ داخلہ ہوگیا، گھروں میں پانی گھس آنے سے قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مانسہرہ روڈ سمیت متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گجرات میں 135 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ ،گوجرانوالا، کاکول، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ ادھر پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے ہیں۔