خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایف آئی اے ہزارہ سرکل کا لاری اڈہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ، غیر ملکی کرنسی برآمد سمیت ایک ملزم گرفتار

مانسہرہ۔(ملت آن لائن) ایف آئی اے ہزارہ سرکل نے لاری اڈہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ہزارہ محمد نعیم نے انسپکٹر خالد سلیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ مانسہرہ میں غیر قانونی طور پر کرنسی تبدیل کرنے اور لین دین کا کاروبار کرنے والے ظہیر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے ملزم ظہیر کے قبضہ سے 50 لاکھ پاکستانی کرنسی اور لاکھوں روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔