خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑایجنسی: درجنوں افرادکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

باجوڑایجنسی (آئی این پی ) ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری اور سید اخونزادہ چٹان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب توحید آباد ملاکلی میں منعقد ہوا۔ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹر ل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سابق ایم این اے سید اخونزادہ چٹان نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو خوش آمدید کہا او رکہا کہ ان افراد کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کو ان کے جائزحقوق دئیے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں قبائلی عوام کیلئے بہت کچھ کیاہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی قبائلی عوام کے مسائل حل کریگی ۔ ایف سی آر میں اصلاحات اور قبائلی عوام کو سیاسی آزادی دینا پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں۔شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے پیپلز پارٹی کے قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہ کرنیکا اعلان کیا ۔ شمولیت اختیار کرنیوالوں میں شمس الرحمن ، یار زمان خان ، فضل اکبر ، ضیا ء الرحمن ، حنزلا ،فضل منان ، سہیل احمد ، محمد باز خان ، ڈاکٹر فضل خالق ، غفران ، لقمان ، عمران ، حاجی فضل محمد ، حاجی محمد گل ، محمد زیب ، پوردل خان ، عزیز الرحمن ، جاوید ، محمد ثواب ، میاں خا ن، عرفا ن اللہ ، بہار اللہ ، آیاز ، سمیع اللہ ، سعید گل ، ذاکر اللہ ، عالم زیب ، روح اللہ ، حیات اللہ ، شیر دل ، ڈاکٹر رضوان اللہ ، عماد اللہ ، نور اللہ ، زاہد خان ، فرمان ، رضوان ، فضل رحمن اور دیگر شامل ہیں ۔