خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑایجنسی میں چھٹی مردم شماری آج شروع ہوگی

باجوڑایجنسی (ملت آن لائن+ آئی این پی) باجوڑایجنسی میں چھٹی مردم شماری آج شروع ہوگی،مردم شماری کیلئے باجوڑایجنسی میں تمام تر ا نتظامات مکمل ،کنٹرول روم قائم ، ایجنسی میں مردم شماری دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی ، پاک فوج ، باجوڑ سکاؤٹس اور باجوڑ لیویز فورس کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل نیئر زمان آج مردم شماری مہم کا افتتاح کریں گے ۔ غلط معلومات فراہم کرنا جرم تصور ہوگا جس کی سزا 50ہزار روپے جرمانہ اور 6مہینے قید ہوگی اور غلط معلومات دینے والوں کو موقع پر گرفتار کیاجائیگا۔ باجوڑایجنسی میں مردم شماری دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی پہلا مرحلہ آج 25اپریل سے 10مئی تک ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 11مئی سے 25مئی تک ہوگا۔ مردم شماری کیلئے 564افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہیں جبکہ مردم شماری کیلئے 413ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔ اس کے علاوہ 93سپروائزر اور ہر تحصیل میں ایک ایک سپرنٹنڈنٹ نگرانی کریگا جبکہ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل نیئر زمان ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامرخٹک ، لیفٹنٹ کرنل نعیم اکبر، فوکل پرسن اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی خان اور انچارج امجد علی خان بھی مسلسل نگرانی کریں گے۔ ایک ٹیچر تین سو پچاس گھرانوں کی شماری کریگا ۔آرمی ، ایف سی اور باجوڑ لیویز کے اہلکار سکیورٹی کی فرائض انجام دیں گے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمیں ڈاکٹرز 24گھنٹے موجود رہیں گے ۔ مردم شماری کیلئے کنٹرول روم بن گیاہے اور کنڑول روم میں 6اہلکار موجود رہیں گے ۔ مردم شماری کا افتتاح آج کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل نیئر زمان اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک کریں گے ۔دریں اثناء مردم شماری کیلئے باجوڑایجنسی میں سخت سکیورٹی انتظامات کی گئی ہیں ۔ ایجنسی کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہیں جبکہ ایجنسی کے اندر بھی چیک پوائنٹس قائم کی گئی ہیں ۔