خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

باجوڑ میں فورسز

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

باجوڑ:(ملت آن لائن) ماموند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق خودکش بمبار افعانستان سے باجوڑ میں داخل ہوئے تھے اور ان کے پاس سے افعان سم بھی برآمد ہوئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھاپا مارا تو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا فائرنگ سے مارا گیا۔ دونوں خودکش بمباروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بمبار خودکش حملہ کرنے کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار کی طرف جانے والے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی۔ ایک خود کش نے لیویز پر فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ خود کش بمباروں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
…………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان نے جانیں دے کر امن کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا:خواجہ آصف

فیصل آباد: (ملت آن لائن) افغان سر زمین سے دہشت گرد آج بھی ہماری سرحدوں پر حملے کر رہے ہیں :وزیر خارجہ کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جانیں دے کر امن کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا، آج بھی افغان سرزمین سے دہشتگرد ہماری سرحدوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ فیصل آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی حرمت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اسے قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں ، ذاتی مفادات کیلئے کبھی ووٹ کی طاقت کو استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست گالی اور تصادم کا نام نہیں بلکہ محبت اور خدمت کا نام ہے، وزیر اعظم گالیوں سے نہیں بلکہ عوامی خدمت کرنے سے بنتے ہیں۔