خبرنامہ خیبر پختونخوا

باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،20 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی: (آئی این پی) خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ وین میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے 20 افراد سوار تھے ۔ باراتیوں کی وین باڑا سے بازار ذخہ خیل آ رہی تھی کہ راستے میں تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 سے 20 افراد لا پتہ ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔