خبرنامہ خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی؛ برسی کی تقریب میں بد نظمی

چارسدہ:(ملت+اے پی پی) سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی پہلی برسی کی تقریب بدظمی کا شکارہوگئی۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والے سانحے کی پہلی برسی کی تقریب جاری تھی کہ طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ و گورنر خیبر پختونخوا کودعوت دی تھی لیکن کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرگیا لیکن طلبا کے مسائل بھی حل نہیں ہورہے۔ تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت یوسفزئی شریک ہوئے اورانہوں نے طلبا کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے 14 کروڑ روپے اورباؤنڈری وال کی تعمیرکے ساتھ ایئر کنڈیشنڈ بسیں بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ شوکت یوسفزئی نے حملے کے زخمی طالب علم کو ہر قسم کے علاج و معالجے کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔