خبرنامہ خیبر پختونخوا

بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، عبدالسلام

پشاور:( اے پی پی )پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالسلام خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ‘ آئے روز کی مہنگائی نے ملازمین کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ۔ ملازمین کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ کاؤنٹر کھولا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ اب گریڈیشن کے عمل پر سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ رکاوٹوں کو فی الفور دور کرکے اپ گریڈ یشن کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔