خبرنامہ خیبر پختونخوا

بریکوٹ میں منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

سوات۔(ملت آن لائن)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے میں پولیس نے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سوات سید اشفاق نور کی خفیہ اطلاع پر لنڈاکے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد حکمین ساکن جمرود ضلع خیبر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔