خبرنامہ خیبر پختونخوا

بس کی سیکورٹی کا انتظام نہیں تھا

پشاور(اے پی پی)پشاور میں سنہری مسجد روڈ پردھماکے کا شکار ہونے والی سرکاری بس میں سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا جبکہ بس میں سرکاری ملازمین کے علاوہ دیگر مسافر بھی سوار ہوتے تھے۔ پشاورمیں دھماکے سے تباہ ہونے والی بس کے جاں بحق افراد میں متعدد سرکاری ملازمین شامل ہیں، دھماکا بس کے اندر ہوا تاہم اس کی نوعیت کا معلوم کیا جارہا ہے۔