خبرنامہ خیبر پختونخوا

بلدیو کمار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے بلدیو کمار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔بدھ کو خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے بلدیو کمار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کردیا،اقلیتی کی خالی نشست صوبائی اسمبلی سردار ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی،اسی خالی نشست پر گرفتار ملزم بلدیو کمار کو منتخب کیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے بلدیو کمار مخصوص نشست پر ترجیحی فہرست پر دوسرے نمبر پرتھے۔(خ م)