خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں میں این ٹی ایس میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو 8 تا 10 اکتوبر کوہوں گے

بنوں۔03 اکتوبر(ملت آن لائن) این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کیلئے شیڈول جاری کردیاگیا،8 تا 10اکتوبر کو محکمہ تعلیم کے دفتر میں امیدواروں سے انٹرویوزلئے جائیں گے ۔ای ڈی او ایجوکیشن بنوں فی میل سیدہ انجم کے مطابق ڈی ایم‘سی ٹی‘ پی ای ٹی کے حالیہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں محکمہ تعلیم دفتر بنوں میں آویزاں کردی گئی ہیں‘ جس کیلئے انٹرویوکاشیڈول بھی جاری کردیاگیاہے۔سید انجم نے میڈیا کو بتایاکہ اساتذہ کی آسامیوں پربھرتیوں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایاجائیگا۔