خبرنامہ خیبر پختونخوا

بٹگرام پولیس نے دو مغوی لڑکیاں بازیاب کر کے تین اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا

کراچی ایئرپورٹ

بٹگرام۔(ملت آن لائن) بٹگرام پولیس نے دو مغوی لڑکیاں بازیاب کر کے تین اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شیر خان، میر زمان اور خیر خان نے 5 ستمبر کو کوزہ بانڈہ سے دو لڑکیاں اغواء کی تھیں۔ مغوی لڑکیوں کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ بٹگرام میں مقدمہ درج ہوا۔ ڈی پی او بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے چھاپہ کے دوران دونوں لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔