خبرنامہ خیبر پختونخوا

بیٹےکی فائرنگ ‘ماں اورباپ سمیت 3 افراد ہلاک

نوشہرہ (آئی این پی)نوشہرہ چارسدہ روڈ کے قریب بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور سوتیلے باپ سمیت 3 افراد کو قتل اور اپنی خالہ کو شدید زخمی کردیا۔بدھ کو پولیس کے مطابق تیمور نامی نوجوان نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت فائرنگ کردی۔ جب اس کی والدہ توسیلہ ، اس کا سوتیلا باپ سردار ، ملزم کی خالہ اور اس کا ایک کزن دعوت کے بعد رکشے میں واپس گھر جارہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی ماں، سوتیلا باپ اور ملزم کا کزن جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کی خالہ صابرہ زخمی ہوگئی۔مسمات صابرہ کے مطابق ملزم اپنی ماں کی دوسری شادی سے ناراض تھا۔