خبرنامہ خیبر پختونخوا

تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں:ضیاء اﷲ بنگش

کوہاٹ-( اے پی پی )ڈیڈک چےئرمین و ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار سے انکار کسی طو رپر ممکن نہیں ، کیونکہ یہ ادارے حکومت کے شانہ بشانہ نو نہالان قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرر ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ میں پرائیویٹ ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کوھاٹ کی ایگزیکٹیو باڈ ی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این ای سی کے چیئر مین نذر حسین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تما م تعلیمی اداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان اداروں کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولز کی کارگردگی بھی مانیٹرنگ کی وجہ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔