خبرنامہ خیبر پختونخوا

تھیلی سیمیا کے مرض میں اضافہ تشویشناک ہے: اعجازعلی

پشاور:( اے پی پی )حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال اور فری بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین اعجاز علی خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے کہاکہ تھیلی سیمیا بیلٹ پر واقع ہونے سے خیبرپختونخوا ‘ فاٹا اور افغانستان میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے تشویشناک شکل اختیار کرلی ہے حمزہ فاؤنڈیشن کی طرف سے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے تھیلی سیمیا کی بیماری کی روک تھام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کرلی ہے ‘ شادی سے پہلے شادی کرنے والے جوڑے کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیاجائے‘ انہوں نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ خیبرپختونخوا اور فاٹا مین تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد چالیس ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال میں 1110غریب نادار بچوں کا مفت علاج کرنے اور انہیں مفت خون کی فراہمی کے علاوہ ہسپتال مین زیر علاج بچوں اور ان کے والدین کو مفت کھانا بھی فراہم کیاجاتاہے۔فاؤنڈیشن اب 80ہزار سے زائد بیماروں کو مفت خون فراہم کرچکاہے۔