خبرنامہ خیبر پختونخوا

جدون: نامعلوم افرادنے چھریوں سےنوجوان قتل کردیا

ایبٹ آباد:(اے پی پی) ایبٹ آباد کے علاقہ جدون کالونی نڑیاں میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا ہے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق جدون کالونی میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے 28 سالہ نعمان کو قتل کر دیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔