خبرنامہ خیبر پختونخوا

جمرود سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی:(اے پی پی) جمرود کےعلاقے شاکس سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں جب کہ اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقے شاکس سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ خاصہ دارفورس کے ذرائع کے مطابق تینوں نامعلوم لاشوں کو شناخت کے لئے جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔