خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کو نیا گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کو نیا گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے گورنر کی سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے صدر کو جلد بھجوائی جائے گی۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک سیکرٹری دفاع کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔