خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان:فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا

میران شاہ:(اے پی پی)جنوبی وزیر ستان کے علاقے تنائی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ،پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز زرائع کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے تنائی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے فیلڈ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔