خبرنامہ خیبر پختونخوا

جھیل سیف الملوک روڈ پر سیاحوں کی جیپ کو حادثہ ، 8 سیاح شدید زخمی ہو گئے

مانسہرہ۔ (ملت آن لائن) ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 سیاح شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پہلے مانسہرہ اور بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی سیاح جو ناران کی سیر کیلئے آئے ہوئے تھے، کی جیپ جھیل سیف الملوک سے واپس آتے ہوئے جھیل روڈ پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار دو خواتین سمیت 8 سیاح شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سیاحوں میں ولید، مرتضیٰ، مدثر علی، عمیر اور مسماۃ حافظ محمد صدیق کھوئی ناڑہ شامل تھے۔