خبرنامہ خیبر پختونخوا

جے یو آئی ضلع مانسہرہ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مانسہرہ:(اے پی پی) جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اﷲ شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اﷲ نے پیش کیا، مجلس شوریٰ کے اراکین نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور بے باک صحافی جمیل صادق کو نوٹس دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے 22 مئی کو ہونے والے ورکرکنونشن اور صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے 100 سال پورے ہونے پر 6,7,8 اپریل کو نوشہرہ کے مقام پر عظیم الشان صد سالہ کانفرنس منعقد کی جاری رہی ہے جس میں دنیا بھر کے قائدین جمعیت شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔