خبرنامہ خیبر پختونخوا

خان پور، کوچ کار سےٹکرا گئی، بچوں سمیت 5 جاں بحق

خان پور (آئی این پی )کراچی سے پشاور جانیوالی مسافرکوچ خان پور کے قریب کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ نے ٹریکٹر کو اوورٹیک کیا،اسی دوران سامنے سے آنے والی کار مسافر کوچ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 2 بچوں سمیت جاں بحق ہونے والے 3 افراد کار میں سوار تھے جبکہ مسافر کوچ کے 2 مسافر اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور 11 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو لاڑکانہہسپتال منتقل کردیا گیا ۔