خبرنامہ خیبر پختونخوا

خان پور:حادثہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے

خان پور:(اے پی پی)خان پور کی مرکزی شاہراہ بائی پاس روڈ پر 5موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 9افراد شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق خان پور کی مرکزی شاہراہ بائی پاس روڈ پر آج صبح 5موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس سے آسیہ بی بی زوجہ فضل حسین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ،جبکہ فدا حسین ولد منظور ،عامر افضل ولد محمد افضل ،محمد علی ،زینب بی بی ،عاشو مائی اور دیگر شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جبکہ ایک شخص کو تیز رفتاری کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔