خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ گرکرتباہ، دونوں پائلٹس محفوظ

جمرود:(ملت+اے پی پی) پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں گرکر تباہ ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرنے والا طیارہ پاک فضائیہ کا تھا جو قبائلی علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔