خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا:لازمی سروس ایکٹ،ڈاکٹروں کی ہڑتال

پشاور:(آئی این پی)لازمی سروس ایکٹ کے خلاف خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے،جبکہ مریض شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔پشاور سمیت صوبے بھر میں تیسرے روز بھی ڈاکٹرز سمیت ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال جاری ہے،ہڑتالیوں کے مطابق حکومت نے مذاکرات کی دعوت تو دی ہے تاہم مطالبات پورے ہونے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا،سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث آج بھی مریض پریشان اور مسیحاوٴں کی راہ تک رہے ہیں۔ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوٴں کی آمد کو بھی مریضوں نے سخت تنقید کا شنانہ بنایا،ہڑتال کے معاملے پر ڈاکٹرز بھی دو حصوں میں تقسیم ہیں اور پرووینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج بھی او پی ڈیز کا چارج سنبھالے رکھا۔