خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخواہ کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

نوشہرہ (آئی این پی)خیبرپختونخواہ میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہجبکہ دریائے سندھ میں تربیلا اوراٹک خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈسیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار132 اور ورسک کے مقام پر 35ہزار160 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔دریائے سندھ میں تربیلہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 13 ہزار، اٹک خیر ا?باد کے مقام پر 2لاکھ 5ہزار920کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔دریائے پنجکورا میں بھی نچلے درجے کاسیلاب ہے جہاں دیر کے مقام پر پانی کا بہاؤ14 ہزار 9سو95 کیوسک ہے۔صوبے کے دیگردریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔