خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی

خیبرپختونخوا حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی
پشاور(آئی این پی ملت آن لائن)خیبرپختونخوا کی حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی،صوبے میں ترقیاتی پروگرام کے بجٹ سے25فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،محکمہ صحت کے بجٹ سے بھی تین ارب روپے کٹوتی کرلی گئی،طبی آلات کی خریداری اور بھرتیاں روک دی گئیں،افسروں کو ملنے والا فیول 120سے کم کرکے 70لیٹر کردیا گیا،فیصلے پر فوری عملدرآمد کیلئے محکموں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی۔سرکاری محکموں کو بچت پر زور دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ اداروں کو مختص بجٹ میں بھی کٹوتیاں کردی گئیں۔صوبے میں ترقیاتی پروگرام کے بجٹ سے 25فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ صحت کے بجٹ میں بھی کٹوتی کرتے ہوئے تین ارب روپے کم کردیے گئے۔ طبی آلات کی خریداری اوربھرتیاں بھی روک دی گئیں۔ افسروں کو ملنے والا فیول 120 کے بجائے 70لیٹر کردیا گیا۔ دیگرتمام محکموں کے ترقیاتی فنڈز سے بھی کٹوتی شروع کردی گئی۔ محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کے فوری احکامات جاری کردیے گئے۔
….

انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاس

ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کے لئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔