خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختون خوا پولیس کے لاکھوں روپے کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک

پشاور(ملت آن لائن)خیبرپختون خوا پولیس کے لاکھوں روپے مالیت کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔

ایک طرف خیبرپختون خوا دہشت گردی کی لہر سے دوچار ہے اور دوسری طرف پولیس کی غفلت کے باعث مجرموں کا پتہ لگانے والے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کتے ہلاک ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس کے لیے 2014 میں مجرموں کا سراغ لگانے والے 51 غیرملکی کتے خریدے گئے تھے اور ایک کتے کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔ انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریبا ایک کروڑ روپے بھی خرچ کیے۔ تاہم 2 سال کے دوران خیبرپختون خوا پولیس کے یونٹ ’’ کے 9‘‘ کے 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔
خیبرپختون خوا دہشت گردی کی لہر سے دوچار ہے اور دوسری طرف پولیس کی غفلت کے باعث مجرموں کا پتہ لگانے والے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کتے ہلاک ہوگئے۔