خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپخونخوا کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں مکانات کے معاوضوں کی مد میں 14 ارب 36 کروڑ روپے تقسیم

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)خیبرپخونخوا کے قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر افراد میں 46 ہزار مکانات کے معاوضوں کی مد میں اب تک 14 ارب 36 کروڑروپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ تعمیر نو بحالی کے ادارے کے پروگرام منیجر شکیل انجم نے جمعہ کو “ملت” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر افراد میں گزشتہ دس سالوں کے دوران مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں اب تک 14 ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں قبائلی اضلاع کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے جن میں سے 46 ہزار گھروں کا معاوضہ مالکان کو ادا کردیا گیا ہے انہوں نے قبائلی اضلاع میں گھروں کے سروے کا عمل جاری ہے توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک مکانات کے سروے کا عمل مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ چار لاکھ روپے ادا کیا جاری ہے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے ۔ شکیل انجم نے کہا کہ عارضی طو رپر بے گھر افراد بحالی و تعمیر نو کے عمل میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہے ہیں۔