خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسزکی کاروائی

خیبر ایجنسی؍باڑہ (آئی این پی)وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظرعلاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کیا ہوا ہے، اور اس آپریشن میں اب تک درجنوں شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔(اح)