خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیوکےسیکورٹی سخت انتظامات

پشاور: (آئی این پی) پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ، تین روزہ مہم کے دوران چھتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بھی ویکسین پلائی جائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر چھتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جن اضلاع میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان میں پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہیں۔ مہم کے لیے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل آٹھ ہزار تین سو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لئے دو ہزار سپروائزر کو تعینات کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم میں خصوصی طور پر آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔