خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اہسپتالوں میں سروس ایکٹ نافذ کر دیا

پشاور:(اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو سدھارنے کے لئے صوبے کے تمام اہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر دیا ہے جس سے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ہڑتال نہیں ہو سکے گی۔ محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے ڈائریکٹر کو اپنے ماتحت شعبوں کو ہدایات جاری کر دیں ۔ صوبائی حکومت نے اہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نافذ کیا ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 9 فروری سے صوبے بھر کے اہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جو اب وہ ہڑتال نہیں کر سکیں گے۔