خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا

لاہور:(ملت آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم کے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مستقلی کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق محکمہ تعلیم کے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 2013 کے بعد این ٹی ایس پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے جس میں آئی ٹی لیبز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور مستقل ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔