خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور دہشت گردوں کی لسٹ جاری کردی

پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور دہشت گردوں کی لسٹ جاری کردی ۔خیبر پختونخوا میں چھ سو سے زائد انتہائی مطلوب اور اشتہاری دندناتے پھر رہے ہیں۔جاری کردہ لسٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کو صوبہ بھر میں چھ سو پندرہ انتہائی مطلوب اور اشتہاری مطلوب ہیں ۔لسٹ کے مطابق مطلوب اشتہاریوں میں افغان باشندے بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور 213اشتہاریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ،اسی طرح 59اشتہاریوں کا تعلق سوات،46ڈی آئی خان ، 46کوہاٹ ،31اشتہاری دیر جبکہ 25کا تعلق چارسدہ سے ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قمیت 5لاکھ سے 1کروڑتک مقرر کی گئی ہے ،رپورٹ میں سوات طالبان لیڈر فضل اللہ سمیت متعدد دہشت گردوں کے نام بھی شامل ہیں ،پولیس زرائع کے مطابق اشتہاریوں کے خلاف انٹلیجنس بیس پر آپریشن جاری ہے ۔