خبرنامہ خیبر پختونخوا

دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب

پشاور : ( اے پی پی )دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دریائے پنجکورہ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈسیل پشاورکے مطابق خیبرپختونخوا میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ورسک کے مقام پر پانی کابہاو 32 ہزار 9سو90 کیوسک جبکہ نوشہرا کے مقام پر دریائے کابل کا بہاو 50 ہزار2سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ دیر کے مقام پر دریائے پنجکورہ کا بہاو 11 ہزار 5سو95 کیوسک ریکارڈ ہوا جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم صوبے میں دیگردریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔