خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورٕ۔ سیکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور(ملت آن لائن)چمکنی کے علاقے شاہ پور میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے پشاورمیں چمکنی کے علاقے شاہ پور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت خلیل عرف عارف کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بیوی اور 4 بچوں کے ہمراہ بند مل کی عمارت میں رہائش پذیر تھا، فورسز نے اس کے بیوی بچوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں شاہ پور کے علاقے میں ہی ایک مکان پر چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے 5 اہلکار اور فوج کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے، دہشت گرد گروہ پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں میں بھی ملوث تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کی بھرپورمدد حاصل رہی جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بکتربند گاڑیاں، کمانڈوز بھی شریک تھے۔

پشاور کے نواحی علاقے میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی