خبرنامہ خیبر پختونخوا

دھماکے میں 15سے 20کلوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا، سی سی پی او

دھماکے میں 15سے 20کلوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا، سی سی پی او
پشاور:(ملت آن لائن) پشاورکے علاقے حیات آباد ٹاؤن شپ میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل انسپکٹرجنرل(آئی جی ) ہیڈکوارٹرمحمداشرف نورشہیدہوگئے جبکہ پانچ پولیس اہلکارشدیدزخمی ہوگئے۔ پشاورپولیس کے سربراہ طاہرخان نے میڈیاکوبتایاکہ دھماکہ خودکش تھااورحملہ آورکاٹارگٹ اشرف نورتھے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب خودکش بمبار نے اپنی بارودسے بھری ہوئی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کے ساتھ زرغونی مسجدکے قریب اس وقت ٹکرائی جب وہ گھرسے ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طورتباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں محمدذیشان، روح اللہ، ذیشان خان، شوکت اور اعجازخان کوحیات آباد میڈیکل کپملیکس منتقل کیاگیا جہاں پرروح اللہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق حملے میں 15سے 20کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا، سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کی۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیرداخلہ احسن اقبال، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف،گورنرکے پی کے اقبال ظفرجھگڑا، وزیراعظم کے مشیرامیرمقام، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔