خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیربالا: ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےدھماکا، 7 افراد جاں بحق

دیر بالا: (آئی این پی) ڈوگدرہ کے گاؤں بدرکنی میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد علاقہ پناغار میں سڑک کے تنازعہ پر جرگے کیلئے گئے تھے۔ واپسی پر اسے سڑک کنارے نصب بم سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے امن لشکر کے رہنما اور تحصیل کونسلر سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔